کراچی بندرگاہ پر سویا بین سے لدے جہاز سے گیس کا اخراج، 2 مزدور جاں بحق | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 6:41 شام
285240 114049 updates
285240 114049 updates

کیماڑی پولیس کے مطابق برازیل سے 62 ہزار میٹرک ٹن سویابین لے کر آنے والا بحری جہاز برتھ نمبر 12 اور 11 پر لنگرانداز ہے— فوٹو: فائلکراچی بندرگاہ پر سویا بین سے لدے جہاز سے مبینہ طور پر گیس کے اخراج سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2مزدور جاں بحق  ہوئے ہیں جبکہ مزید 2 افراد متاثر ہیں۔ جائے وقوع پر  پولیس طلب کر لی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز جہاز سے سویا بین اتارنے کے دوران زہریلی گیس سے متاثر ہو کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید کئی افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔کیماڑی پولیس کے مطابق برازیل سے 62 ہزار میٹرک ٹن سویابین لے کر آنے والا بحری جہاز برتھ نمبر 12 اور 11 پر لنگرانداز ہے۔ذرائع کے مطابق وی ہائے نامی جہاز 29 اپریل کو کراچی پورٹ پہنچا جس سے سویا بین اتارنے کا عمل شروع کیا گیا تو جہاز پر کام کرنے والے دو مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جو طبی امداد ملنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید مزدوروں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔جیکسن تھانے کی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انسپکٹر ارشد جنجوعہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم بندر گاہ کے اندر پہنچ گئی ہے اور ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ  فروری 2020 میں بھی کراچی بندرگاہ پر بحری جہاز سے سویا بین اتارنے کے دوران مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور دو روز کے دوران 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔تاہم بعد میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے سویابین بردار جہاز کا دورہ کیا تھا اور صورتحال تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort