عمران خان سکیورٹی رسک ہے، ایٹمی پروگرام پر ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے، وزیر دفاع | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 6:54 شام
285243 114717 updates
285243 114717 updates

فوٹو: @NAofPakistanوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ عمران خان پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک ہے، ہمارے ایٹمی پروگرام پر ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان دماغی طور پر ٹھیک آدمی نہیں، یہ ثابت اینٹیں اپنے گھر پر پھینکتا ہے اور ٹوٹی ہوئی دوسروں کو مارتا ہے، عمران خان پاکستان کی سیاست کا بدبودار جھونکا ہے، پنڈی والے جب تک ان کو سپورٹ کرتے رہے تو ان کے لیے وہ ہر چیز تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ شخص ایسے ایجنڈے پر کاربند ہے جو باری باری آئینی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، عمران خان خود سب سے بڑا میر جعفر اور میر صادق ہے، اس شخص نے مذہب وامریکا مخالف کارڈ استعمال کیے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort