صحرائے چولستان میں شدیدگرمی سے تالاب خشک ہوگئے، درجنوں بھیڑیں ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 7:10 شام
285245 120626 updates
285245 120626 updates

فوٹو: ٹوئٹرصحرائے چولستان میں شدیدگرمی کی لہرمویشیوں کے لیے جان لیوا بن گئی، تالاب خشک اورکنووں کا پانی کڑوا ہوجانے سے پانی ناپید ہونے لگا، جس کے باعث تین دن کے دوران درجنوں بھیڑیں مرگئيں۔صحرائےچولستان میں شدید گرمی میں تالاب خشک ہوگئے ہیں اورپینے کاپانی نایاب ہوچکا ہے۔مقامی افرادکادعوی کاکہناہے کہ صحرائی علاقہ ٹوبہ نواں کھوہ اورٹوبہ سالم سر میں درجنوں بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔ ڈائریکٹرلائیواسٹاک ڈاکٹر سہیل نے جیونیوز کو بتایا کہ جانوروں کی اموات چولستان کے دور دراز علاقوں میں ہوئیں،جہاں سےاعدادوشمار  اکٹھاکر رہےہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ٹیمیں تین دن سے صحرا میں موجود ہیں اورجانوروں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں ۔ڈاکٹرسہیل کے مطابق مویشی مالکان کو گرمی سے بچاؤ کے لیے تدابیر اور آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ  تالابوں کاپانی خشک اور کنووں کاپانی کڑوا ہوچکا ہے، ایسے میں مویشی مالکان جانوروں کو آبادیوں کے قریبی علاقوں میں منتقل کریں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort