ملکہ برطانیہ 59 برس میں پہلی بار آج پارلیمنٹ سے افتتاحی خطاب نہیں کریں گی | اردو میڈیا

admin
admin 9 مئی, 2022
Updated 2022/05/09 at 10:22 شام
285253 032641 updates
285253 032641 updates

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سےخطاب نہیں کریں گی۔—فوٹو: بی بی سی لندن: ملکہ برطانیہ  الزبتھ دوم  آج  پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سےخطاب نہیں کریں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملکہ برطانیہ 59 برس میں پہلی بار پارلیمنٹ سے افتتاحی خطاب نہیں کریں گی، ان کی جگہ ولی عہد شہزادہ چارلس خطاب کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 96 برس کی ملکہ برطانیہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے اس لیے وہ  تقریب ونڈ سر کاسل میں ٹی وی پر دیکھیں گی۔رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن میں ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں تخت خالی رہے گا جبکہ ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم بھی پارلیمنٹ میں ہوں گے۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے 1959 اور 1963میں  بھی شہزادہ اینڈریواورشہزادہ ایڈورڈکی پیدائش کےوقت پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort