پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونیکا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 5:04 صبح
285259 093809 updates
285259 093809 updates

دو درجن سے زائد ارکان اسپیکر کے سامنے تصدیق سے انکار کرسکتے ہیں : اجلاس کی اندرونی کہانی/فوٹوفائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )   نے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے  پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا  جس میں استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ دو درجن سے زائد ارکان اسپیکر کے سامنے تصدیق سے انکار کرسکتے ہیںْدوران اجلاس عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بھی حکمت عملی بنا لی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ  عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج کئے جائیں گے اور اہم شاہراؤں کو بلاک کردیا جائے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort