6 سالہ بچی کھیتوں میں زیادتی کے بعد قتل | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 5:44 صبح
285266 101301 updates
285266 101301 updates

ملزم نے 6 سالہ اقصٰی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اوربعد ازاں گلا دبا کر قتل کردیا: پولیس/ فائل فوٹوپنجاب کی تحصیل  چونیاں میں 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق علی رضا نامی شخص  نے کنگن پور میں بچی کو زیادتی کے بعد  قتل کیا،  بچی کے والد رحمت اللہ کی مدعیت میں ملزم علی رضا کے خلاف زیادتی اور قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے 6 سالہ اقصٰی کو کھیتوں  میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اوربعد ازاں گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم علی رضا کی نشاندہی  پر بچی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے،  زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنےکے بعد ہوگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort