شادیوں میں ون ڈش قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 7:44 صبح
285282 123518 updates
285282 123518 updates

لاہور سمیت ہرضلع میں ون ڈش پرپابندی کے قانون پر من وعن عمل کرایا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب/فائل فوٹولاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں شادیوں پر ون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اس دوران وزیراعلیٰ نے صوبے میں شادیوں پر ون ڈش پرپابندی کے قانون پرسختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔حمزہ شہباز کا  کہنا تھا کہ لاہور سمیت ہرضلع میں ون ڈش پرپابندی کے قانون پر من وعن عمل کرایا جائے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا،  ون ڈش کےاقدام سےعام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort