سینئر اداکار خالد انعم کی شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 9:47 صبح
285286 013147 updates
285286 013147 updates

 

انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے خالد انعم نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی/ فائل فوٹوسینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز  میں تنقید کی ہے۔انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے خالد انعم نے شاہد آفریدی  کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ، ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے  پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی  پالیسیوں پر ان کو  تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد انہیں مبارکباد دی تھی۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort