فرح گوگی کے ٹیکس ایڈوائزر کا اثاثوں سے متعلق بیان سامنے آگیا | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 9:52 صبح
285295 022745 updates
285295 022745 updates

فرح بی بی کےتمام معاملات عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کے ہیں: ٹیکس ایڈوائزر/ فائل فوٹوفرحت شہزادی عرف فرح گوگی  کے ٹیکس ایڈوائزر  ایڈووکیٹ اسد رسول  نے  اپنی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات  کو جھوٹ اور  بے بنیاد   قرار دے دیا۔ اسد رسول ایڈووکیٹ  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  فرح بی بی کےتمام معاملات عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کے ہیں لہٰذا ان  پر عائد الزامات سراسر بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔اسد رسول ایڈووکیٹ نےکہا کہ گزشتہ حکومت میں فرح بی بی کی دولت میں چار گنا اضافے کی بات غلط ہے، ان کے 30 جون 2018 تک  اثاثوں کی مالیت  70 کروڑ  روپے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر اگر کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے تو اس کا جواب دیں گے ، ٹیکس کی حد تک جواب دہ ہوں، سیاسی جواب نہیں دے سکتا۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ ساڑھے تین سال پنجاب کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جب کہ فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا، عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کو 32 کروڑ کا فائدہ پہنچایا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort