ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اب تک 50 بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں، چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی— فوٹو: ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب آفیشلصحرائے چولستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث مویشیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مہرخالد احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اب تک 50 بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بھیڑیں ہیٹ اسٹروک اور کڑوا پانی پینے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں جبکہ چولستان میں 3 ہزار سے زائد تالاب خشک ہو چکے ہیں۔مہر خالد کا کہنا تھاکہ چولستان میں چار مختلف مقامات پر600 کلومیٹرز لمبی پانی کی لائنیں ہیں، پانی کی لائنوں سے مویشیوں کوپانی مہیاکیاجارہاہے۔