وفاقی کابینہ کا اجلاس، ڈی جی آئی بی کی تعیناتی کی منظوری سمیت اہم فیصلے | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 4:14 شام
285307 090405 updates
285307 090405 updates

فوٹو: وزیراعظم آفسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (ڈی جی آئی بی)  کی تعیناتی کی منظوری سمیت اہم فیصلےکیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنےکی منظوری دی ہے، ان کے علاوہ ایڈمرل (ر) سلمان الیاس کو ایم ڈی شپ یارڈ انجینیئرنگ ورکس تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کابینہ نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی ہے، ایک فرد کے پاس ایک سے زیادہ پاسپورٹ کی منسوخی کی منظوری دی گئی ہے، چینی اور آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چینی کی ایکسپورٹ پر مکمل پابندی لگادی ہے،  ملک میں طلب کے مطابق چینی موجود ہے،  چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کا مقصد ملک میں چینی کی قیمت کم کرنا ہے، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار متاثر ہوئی۔ن لیگی قیادت کے دورہ لندن کے حوالے سے مریم اورنگزیب نےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے ارکان نجی دورے پر لندن جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے اندر مشاورت کا سلسلہ معمول کی بات ہے، تحریک انصاف میں سیاسی مشاورت نہیں ہوتی، وہاں ایک شخص کی بات سنی جاتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت جلد ایک کے بعد دوسری خوشخبری دیتی رہے گی،  وزیراعظم کے دورہ لندن سے واپسی پر این سی او سی کی میٹنگ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت حنیف عباسی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروائےگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort