شیخوپورہ میں آئل ایجنسی کی چھت گرگئی، 5 افراد جاں بحق | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 4:44 شام
285311 093724 updates
285311 093724 updates

چھت گرنے سے زخمی ہونے والے چاروں افرادکوبھی نکال لیاگیا، ریسکیو حکام—فوٹو: فائلشیخوپورہ میں  آئل ایجنسی کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے جبراں منڈی کے قریب آئل ایجنسی کی چھت گرگئی۔حکام نے بتایا کہ چھت گرنے کے واقعے میں 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے زخمی ہونے والے چاروں افرادکوبھی نکال لیاگیا ہے اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دکان کے ملبے میں مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort