سری لنکا میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 6:26 شام
285319 112407 updates
285319 112407 updates

سری لنکا میں عوام ملک میں جاری معاشی بحران کےخلاف سراپا احتجاج ہیں اور عوامی دباؤ پر گزشتہ روز سری لنکن وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا— فوٹو: فائلسری لنکا میں لوٹ مار کرنے والوں اور  عوامی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔سری لنکن وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو عوامی املاک لوٹنے والوں کو گولی مارنے کے احکامات  دے دیے، جان کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی دیکھتے ہی گولی مار دی جائے۔خیال رہے کہ سری لنکامیں گزشتہ روز ہجوم نے مستعفی وزیراعظم سمیت حکمران جماعت کے سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگادی تھی۔سری لنکا میں عوام ملک میں جاری معاشی بحران کےخلاف سراپا احتجاج ہیں اور عوامی دباؤ پر گزشتہ روز سری لنکن وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort