نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کورونا کا شکار ہوگئے | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 7:05 شام
285325 120119 updates
285325 120119 updates

فوٹو: فائلمغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔اسٹولٹن برگ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نیٹو سربراہ مکمل ویکسینیشن کرواچکے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ اسٹولٹن برگ میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ ٹھیک ہیں۔نیٹو ترجمان کا کہنا ہےکہ اسٹولٹن برگ بیلجیئم کی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں گے اور گھر سے ہی تمام امور سرانجام دیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں نیٹو وزرائے خارجہ کی جرمنی میں غیر رسمی ملاقات ہونا ہے جس میں اسٹولٹن برگ بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک ہوں گے۔

TAGGED: , ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort