عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی، نواز شریف | اردو میڈیا

admin
admin 10 مئی, 2022
Updated 2022/05/10 at 7:08 شام
285326 121020 updates
285326 121020 updates

عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی اورآئینی معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے، قائد ن لیگ— فوٹو: فائلسابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کل لندن پہنچیں گے  جہاں اہم امور پر بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے اور عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی اورآئینی معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں 70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے جس کی مثال نہی ملتی، شکر ادا کرو کہ عمران خان سے جان چھوٹی، عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort