عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی ہیں: امریکا | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 3:55 صبح
285330 085231 updates
285330 085231 updates

پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائلامریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات ایک بار پھر رد کر دیے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات کو پرو پیگنڈا، غلط، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سےکسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں تاہم امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ ہفتے تفصیلی بات چیت کی ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی و پاکستانی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort