ابوظبی جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 5:03 صبح
285332 092307 updates
285332 092307 updates

اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی/ فوٹو جیونیوزائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ابو ظبی جانے والے مسافر سے ایک  کلو ہیروئن برآمد  کرلی۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد قربان ابوظبی جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا تو عملے کی  جانبسے مسافر کے سفری  بیگ کی تلاشی لی گئی جس کے تہہ خانے کے اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ سے ہیرون برآمد ہوئی۔اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort