کراچی میں گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 4:57 صبح
285338 093644 updates
285338 093644 updates

 گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے: ترجمان کے الیکٹرک۔ فوٹو: فائلکراچی میں گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیماڑی بھٹہ ویلیج، لیاقت آباد سی ون ایریا، اورنگی چشتی نگر، کھارادر، نیاآباد کھڈا مارکیٹ میں رات کے اوقات میں شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑ سکتا ہے، ممکنہ متاثرہ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort