بھارتی وزیر کی بہو نے خودکشی کر لی | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 5:59 صبح
285344 105911 updates
285344 105911 updates

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بھارتی وزیر کی بہو نے پھندا گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، بھارتی میڈیا. فوٹو: فائل/انڈین میڈیابھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو 22 سالہ بہو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کی بہو سویتا پرمار کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ مدھیہ پردیش کے شجاپور ضلع میں پیش آیا جہاں سویتا اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائی گئی۔بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق سویتا نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی جس کی تصدیق اس کے رشتے داروں نے بھی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سویتا کی خودکشی کی وجہ گھریلو تنازعات بتائے جا رہے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، سویتا کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سویتا نے 3 سال قبل اندر سنگھ پرمار کے بیٹے دیو راج سنگھ پرمار سے شادی کی تھی اور خودکشی کے واقعے کے وقت دیوراج سنگھ قریبی گاؤں کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort