اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملا تو عدالت جاؤں گا: شیخ رشید | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 6:38 صبح
285346 113336 updates
285346 113336 updates

اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ/ فائل فوٹوعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی صورت میں سپریم  کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے، اگر ان کو  ووٹ سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کوحق دلوا کر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک اجلاس کے دوران کہا تھاکہ ہم غریب ملک ہیں،دنیابھر میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ووٹنگ نہیں کراسکتے، سفارت خانوں میں بھی اتنےبڑے پیمانے پر اوور سیز ووٹنگ ممکن نہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort