اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی: عمران خان | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 6:25 صبح
285349 112743 updates
285349 112743 updates

سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا: چیئرمین پی ٹی آئی/ فائل فوٹواسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سابق گورنر نے عمران خان کو صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوپیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہےلیکن اب صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا، صوبے کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں تباہ کی جارہی ہیں،  صوبے میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں لیکن آصف زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید  کہا کہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort