ڈالر 191 روپے سے تجاوز کرگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 6:32 صبح
285350 113039 updates
285350 113039 updates

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائلپاکستان میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں 188 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 50  پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42901 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort