جب عمران خان نے نواز شریف سے گھر بنانے کیلئے پلاٹ کی درخواست کی تصدیق کی | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 6:51 صبح
285351 114247 updates
285351 114247 updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے گھر بنانے کے لیے پلاٹ کی درخواست سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر عمران خان کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ کی جانب سے پوچھا گیا کہ 1987 میں آپ نے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کے نام ایک درخواست بھیجی جو اس وقت آپ کے دوست تھے کہDear sir, kindly allot me a residential plot in Lahore, I have no house and I will construct a new house from that plot.ترجمہ: سر برائے مہربانی مجھے لاہور میں ایک رہائشی پلاٹ الاٹ کر دیں، میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، میں اس پلاٹ پر اپنا گھر تعمیر کروں گا۔عمران خان نے اینکر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک درخواست ہے کیونکہ میرے پاس تو گھر نہیں تھا۔اینکر کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ کیا زمان ٹاؤن میں آپ کا گھر نہیں تھا تو اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ تو والد صاحب کا تھا میرا تو کوئی گھر نہیں تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort