پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج مقدمات کو خارج کیا جائے: درخواست میں مؤقف/ فائل فوٹواسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے مسجد نبوی واقعے پر درج مقدمے کو عدالت میں چیلنج کردیا۔قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مسجد نبوی واقعے پر درج مقدمے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔قاسم سوری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج مقدمات کو خارج کیا جائے۔