خاتون بمبار کی نئی ویڈیو سامنے آگئی | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 8:03 صبح
285353 010446 updates
285353 010446 updates

کراچی یونیورسٹی میں خودکش بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے خودکش بمبار خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی  ہے۔خودکش بمبار خاتون آخری بار شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں اپنے شوہر اور  بچوں سے ملنے گئی جب کہ ویڈیو میں خاتون کو بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ خاتون کے کاندھے پر سیاہ رنگ کا بیگ لٹکا ہوا ہے اور کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے لیے یہی بیگ استعمال کیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی جب کہ خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی ہوٹل میں چھاپا مارا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق ہوٹل میں خاتون کا شوہر افتخار نامی شخص کے ساتھ آتا تھا۔واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد  ہلاک ہوئے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort