عمران خان آئندہ جلسوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے بھی زیادہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں؟ | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 9:17 صبح
285355 021602 updates
285355 021602 updates

پی ٹی آئی ملک کے مختف حصوں میں کیے جانے والے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرچکی ہے/ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمٰی سے فارغ ہونے کے بعد حکومت مخالف جلسے کررہے  ہیں۔پاکستان تحریک انصاف  رواں ماہ مئی کے دوران  جہاں ملک کے مختف حصوں میں کیے جانے والے جلسوں کے شیڈول کا بھی اعلان کرچکی ہے وہیں اب  پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمران خان کا ایک بیان شیئر کیا گیا ہے  جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے کارکنوں کو آئندہ جلسوں سے متعلق کی گئی ہدایت درج ہے۔پوسٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ جلسوں میں انہیں تحریک انصاف کے جھنڈوں سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے نظر آنے چاہئیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort