بیروت میں 29 سالہ نوجوان نے مصلے پر کھڑی ماں کو چاقو کا وار کرکے قتل کردیا: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹولبنان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے نماز کے دوران ہی ماں کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 29 سالہ نوجوان نے مصلے پر کھڑی ماں کو چاقو کا وار کرکے قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ماں کو قتل کرنے والا نوجوان نفسیاتی امراض میں مبتلا ہے جب کہ ملزم نے ماں پر ظہر کی نماز کے وقت حملہ کیا اور 7 مرتبہ چاقو سے وار کیے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا تاہم مقامی افراد کی مدد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ماں کو قتل کرنے کے بعد بیٹا فرار ہوگیا تاہم مقامی افراد نے قاتل بیٹے کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔