الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ڈیکلریشن مسترد کر دیا— فوٹو: قومی اسمبلیالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس کے فیصلے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ڈیکلریشن مسترد کر دیا۔اس فیصلے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ ’اللہ اکبر‘۔اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ڈیکلریشن الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔