لندن میں نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا اہم اجلاس جاری، وزیراعظم بھی شریک | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 12:48 شام
285387 054935 updates
285387 054935 updates

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ملک کی معاشی صورتحال ہے جبکہ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوسکتی ہے— فوٹو: اسکرین گریبلندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ملک کی معاشی صورتحال ہے جبکہ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوسکتی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی وفد لندن پہنچا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور  پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت ہو گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort