روس کیساتھ جنگ کے یوکرین 100 سال تک اثرات محسوس کرے گا، جرمن چانسلر | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 4:12 شام
285401 091143 updates
285401 091143 updates

یوکرین کو 100 سال تک جنگ کے نتائج کو برداشت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، اولاف شولس — فوٹو: فائلجرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے 100 سال تک اثرات محسوس کرنے ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو میں جرمن چانسلر کا کہنا تھاکہ روس کے ساتھ جنگ کے یوکرین پر 100 سال تک اثرات کی وجہ مختلف شہروں میں گرائے گئے وہ بم ہیں جو پھٹ نہیں سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  جرمن شہری جانتے ہیں کہ جنگ عظیم دوئم کے وقت گرائے گئے بم اب بھی مختلف مقامات سے برآمد ہو تے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ یوکرین کو 100 سال تک جنگ کے نتائج کو برداشت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی روز سے جاری ہے اور متعدد شہر تباہ ہوچکے ہیں۔جنگ میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort