ن لیگ اور اتحادیوں کو عمران کی کارکردگی کا بدبودار ٹوکرا اٹھانےکی ضرورت نہیں، مریم نواز | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 5:59 شام
285407 105904 updates
285407 105904 updates

فوٹو: این این آئیمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو بدبو دار ٹوکرا قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کو یہ ٹوکرا سر پر اٹھانےکی ضرورت نہیں۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی گڑبڑ عمران خان کرکے چلےگئے اس کو راستے پر لانا دو تین مہینے کا نہیں بلکہ دو تین سال کا کام ہے، عمران خان کو عوام میں جانے دو ، عوام خود پوچھ لیں گے کہ ملک کا برا حال کیوں کیا۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی بدبو دار ٹوکرا ہے، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کو یہ ٹوکرا سر پر اٹھانےکی ضرورت نہیں ہے، ن لیگ سےکہتی ہوں عمران کی بری کارکردگی کلنک کا ٹیکا ہے، اسے منہ پرلگانےکی ضرورت نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی فوج،کبھی عدلیہ اور کبھی میڈیا کو برا بھلا کہتے ہیں، میر جعفر قرار دیتے ہیں ، عمران خان کی غلاظت کا ٹوکرا فوج کیوں اٹھائے؟ یہ ٹوکرا عمران خان کو ہی اپنے سر پر اٹھانا پڑےگا ۔نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ کرسی ہلی ہے تو دماغ بھی ہل گیا ہے، کہتے ہیں یہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، جب تک تمہاری کرسی رہی ادارے بہت اچھا ہوا کرتے تھے، اب کرسی نیچے سے کھسک گئی تو تمہیں میر جعفر اور میر صادق نظر آگئے، قوم سب جانتی ہے تمہارے تماشوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے، تمہاری شکایت صرف یہ ہے کہ جنہوں نے پہلے سروں پر بٹھاکر رکھا تھا اب وہ ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort