دونوں جماعتوں کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے— فوٹو: اسکریب گریبلندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ (ن) اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔دونوں جماعتوں کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی وزرا کا وفد لندن میں موجود ہے جہاں وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔