جرم ثابت ہونے پر 22 ملزمان کو 5، 5سال قید | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 6:42 شام
285413 112904 updates
285413 112904 updates

جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طورپر 11،11ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی— فوٹو: فائلانسداددہشت گردی عدالت بہاولپور نے رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے  پر  22 ملزمان کو 5، 5سال قید اور 4،4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طورپر 11،11ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔خصوصی عدالت بہاولپورکے جج ناصر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ 84ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 4 اگست 2021 کو  بھونگ میں اقلیتی مذہبی عبادت گاہ پرحملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی جس کامقدمہ تھانہ بھونگ میں درج کیا تھا۔عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان شفیق، شیراز، لطیف، فاروق، غلام عباس، دھنی بخش، بخشہ، عبدالحکیم، اسامہ، ابوبکر، محمدخان، محمد اکبر، خدا بخش، شاہد حسین، محمدعلی، محمدجہانگیر، نذیراحمد، محمدآصف، شاہ میر، امیردین، فخر عباس اور مطلوب احمد کو 5، 5سال قید اور 4، 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔عدالت نے مقدمے کے  62 ملزمان کو شک کافائدہ دے کر بری کردیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort