وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ورچوئل اجلاس منعقد کیا۔—فوٹو: بلاول ٹوئٹروزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ورچوئل اجلاس منعقد کیا۔رپورٹس کے مطابق وانگ زی نے وزیر خارجہ کاعہدہ سنبھالنے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ نے دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو نے پاک چین اسٹریٹجک اشتراک کو سراہا اور چین کے تمام بنیادی مفادات میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی جلد تکمیل میں سنجیدہ ہے ۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونی ورسٹی میں دہشت گرد حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور حملے کے ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔