2 جوان بیٹیوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 50 سالہ سگا باپ گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 9:12 شام
285420 020941 updates
285420 020941 updates

بھارت میں 50 سالہ شخص کو اپنی 24 اور 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔—فوٹو: فائلبھارت میں 50 سالہ شخص کو اپنی 24 اور 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش میں میرٹ کے علاقے عبداللہ پور میں پولیس نے والدہ کی جانب سے شکایت درج کروانے پر 50سالہ باپ کو اپنی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق48 سالہ ماں کا کہنا ہے کہ اس کی 5 بیٹیاں ہیں جن میں سے 2 شادی شدہ ہیں، ایک کی عمر 18 سال ہے جبکہ باقی2نابالغ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بیٹیوں کی ماں کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے شوہر کو 24 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اور اس نے انتباہ کیا کہ وہ اس کے خلاف شکایت درج کرائے گی تو اس نے وعدہ کیا کہ وہ اس جرم کو دوباہ نہیں دہرائے گا۔بعد ازاں نوجوان بیٹی کی شادی کردی گئی اور خیال کیا گیا کہ اب حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق ماں کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں اپنی 18 سالہ بیٹی کے رویے میں تبدیلی دیکھی تاہم متعدد بار پوچھے جانے پر اس نے بتایا کہ جب میں شہر سے باہر تھی تو والد نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔پولیس کے مطابق والدہ کی جانب سے شکایت درج کروانے کے فوراً بعد ہی والد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

TAGGED: , ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort