سندھ حکومت کی جانب سے منگوائی گئی69 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔—فوٹو: شرجیل انعام میمن بوئٹرسندھ حکومت کی جانب سے منگوائی گئی69 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔وزیر اطلاعات سندھ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹر پر چین سے کراچی پہنچنے والی 69 بسوں کی تصویریں اپ لوڈ کیں اورشکر الحمداللہ لکھا۔رپورٹس کے مطابق 49 بسیں پیپلز انٹرا سٹی بس پروجیکٹ اور 20 بسیں ایدھی اورنج لائن منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران پہنچ جائیں گی۔ واضح رہے کہ8 ارب روپے کی 240 بسوں کا منصوبہ سابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے منظورکرایا تھا۔