برطانیہ کا یکم جون سے سعودی شہریوں کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 11 مئی, 2022
Updated 2022/05/11 at 10:08 شام
285422 030752 updates
285422 030752 updates

فوٹو: فائلبرطانیہ نے یکم جون سےسعودی شہریوں کیلئے ای ویز اجاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے گزشتہ روز ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا۔ برطانوی سفیر نیل کرومپٹن کے مطابق سعودی شہری الیکٹرانک ویزا کے لیے اب آن لائن درخواست  بھی دے سکیں گے۔برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ ای  ویزا 6 ماہ قیام کے لیے کار آمد ہوگا۔ نیل کرومپٹن کے مطابق ای ویزا اقدام دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کیا  گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے بحرین کے شہریوں کو بھی یکم جون سے ای ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort