شکر گڑھ میں سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 3:48 صبح
285428 084800 updates
285428 084800 updates

ڈکیت گینگ قتل، ڈکیتی اور زیادتی سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا: پولیس۔ فوٹو: فائلشکر گڑھ: نور کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی ملک خلیل نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ہلاک افراد کا تعلق ڈکیت گینگ سے تھا، ہلاک افراد میں گینگ کا سرغںہ اشرف خان بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہری اسامہ یونس نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا، قتل کیے گئے ملزمان نے اسامہ کے گھر ڈیڑھ ماہ قبل 50 لاکھ کی ڈکیتی کی تھی۔ڈی ایس پی ملک خلیل کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو مارنے والے ملزم اسامہ اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ قتل، ڈکیتی اور زیادتی سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort