پی ٹی آئی کا منحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 4:52 صبح
285431 094929 updates
285431 094929 updates

اسد عمر نے الیکشن کے فیصلے کو انتہائی جانبدارانہ اور متعصبانہ قرار دے دیا اور فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے/فوٹوفائلپاکستان تحریک  انصاف  (پی ٹی آئی )  نے  الیکشن کمیشن کے  پی ٹی آئی کے  20 منحرف اراکین قومی اسمبلی سے  متعلق  ریفرنس کے فیصلے  کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن نے  گزشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا تھا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس اتفاق رائے سے خارج کیا تھا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے الیکشن  کے فیصلے کو  انتہائی جانبدارانہ  اور  متعصبانہ  قرار  دیتے ہوئے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلہ ضمیر فروشی، اور ہارس ٹریڈنگ کو حلال قرار دینے کا پروانہ ہے۔ سابق وفاقی وزیر  حماد اظہر نے  مزید کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے لگ رہا ہے کہ آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort