کھانے کا استعمال شدہ تیل ری سائیکل کرکے طیاروں کا ایندھن بنایا جانے لگا | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 6:08 صبح
285438 104052 updates
285438 104052 updates

ری سائیکل فیول جیٹ روایتی ایندھن کے مقابلے میں کئی گنا مہنگا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا امکان ہے کہ آئندہ ائیر لائنز کی لڑائی مسافروں کے بجائے ریسٹورینٹس سے  آنے والے استعمال شدہ تیل کے لیے ہو گی۔کیوں کہ کھانے کا استعمال  شدہ  تیل ری سائیکل کر کے طیاروں کا ایندھن بنایا جانے لگا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کاکہنا ہےکہ کھانے کے تیل اور جیٹ فیول کے کیمیائی مرکبات میں زیادہ فرق نہیں ہوتا اس لیے کھاتے کے تیل سے طیاروں کا ایندھن بنایا جانے لگا ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال ری سائیکل فیول  جیٹ  روایتی ایندھن کے مقابلے میں کئی گنا مہنگا ہے۔محققین اور ائیر لائنز  کے مطابق کھانا پکانے کے تیل اور  درختوں سے لے کر  پرانے کچرے اور کائی  تک کسی بھی چیز سے طیاروں کا ایندھن تیار کیا جا سکتا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort