تالاب خشک ہونے اور شدیدگرمی سے 125 بھیڑیں ہلاک ہوئیں: مقامی افراد/ فائل فوٹوبہاولپور: چولستان کے صحرائی علاقوں میں شدیدگرمی اورپانی کی قلت سےکئی مویشی ہلاک ہوگئے۔چولستان میں شدید گرمی اور پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں سے چرواہوں نے مویشیوں سمیت نقل مکانی شروع کردی ہے۔ترجمان چولستان لائیو اسٹاک کے مطابق ٹوبہ سالم سر اور ٹوبہ نواں کھوہ زیادہ متاثرہ علاقے ہیں جہاں پانی کی کمی سے 50 بھیڑ ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ علاقوں سے مزید اعدادو شمار جمع کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ چولستان کے مختلف علاقوں میں 12ٹیمیں موجود ہیں۔دوسری جانب متاثرہ علا قوں کے مقامی افراد کا کہنا ہےکہ تالاب خشک ہونے اور شدیدگرمی سے 125 بھیڑیں ہلاک ہوئیں۔