کے الیکٹرک نے شہر میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری معطل کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 6:15 صبح
285444 111802 updates
285444 111802 updates

شدید موسم کے پیش نظر شہر میں کسی بھی قسم کے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے: ترجمان کے الیکٹرک/ فائل فوٹوکے الیکٹرک نے شہر میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شدید موسم کے پیش نظر شہر میں کسی بھی قسم کے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کے پیش نظر کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کی زیرنگرانی  میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ افسران شامل ہیں، بجلی سپلائی کی صورتحال کو مستقل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں جارہے ہیں۔واضح رہےکہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے باوجود صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، ملیر،  نیو کراچی، نارتھ کراچی،کورنگی، لانڈھی اور بیشترعلاقوں میں 9 گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کے الیکٹرک نے مختلف  علاقوں میں رائے گئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort