دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا 4 ارب سے زائد پاکستانی روپے میں فروخت | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 6:22 صبح
285446 112243 updates
285446 112243 updates

 گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا۔ فوٹو: فائلدنیا کاسب سے بڑا سفید ہیرا ’دی راک‘ 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر (4 ارب سے زائد پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا، دی راک اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سفید ہیرا پہلے اندازہ لگائی گئی قیمت یعنی 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے کم قیمت میں فروخت ہوا۔اس سے قبل 2017 میں 163.41 قیراط کا مثلثی شکل کا سفید ہیرا ریکارڈ 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔پیلے رنگ کا ہیرا ’ریڈ کراس‘ بھی 2 ارب 70 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort