اسد عمر کی خاتون ایم پی اے کو مبینہ ہراساں کرنے کے واقعے کی مذمت | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 7:16 صبح
285450 122123 updates
285450 122123 updates

پی ٹی آئی کی ایم پی اے سدرا عمران کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پر سندھ سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سدرا عمران کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایک نامعلوم نمبر سے آنے والی کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔خاتون ایم پی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نمبر سے بار بار کال آ رہی ہے، خود کو انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) سندھ کا اہلکار ظاہر کر کے میری موجودہ لوکیشن پوچھی جا رہی ہے۔اسد عمر نے سدرا عمران کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خاتون ایم پی اے کو ہراساں کرنے کی کوشش انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت عوام کا دباؤ دیکھ کر بوکھلا گئی ہے اور ان کے دن پورے ہونے والے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort