وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے ملاقات کی/ فوٹو سی ایم ہاؤسکراچی: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ کراچی میں بجلی کے مسئلے کو سی ای او کے الیکٹرک کے ساتھ حل کریں گے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت بجلی بحران پر بات بھی چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، بڑھتی لوڈشیڈنگ سےدیہی علاقوں میں زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ حیسکو اورسیپکو کو پہلے مرحلے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت دیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئےاقدامات کریں گے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ آج سی ای او کے الیکٹرک سے کراچی میں بجلی کے مسئلےکو حل کریں گے۔