عروہ کے غصے کا سنا ہے لیکن مجھ سے ہمیشہ عزت سے پیش آتی ہیں: اعجاز اسلم | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 9:26 صبح
285463 015252 updates
285463 015252 updates

اعجاز اسلم حال ہی میں میں اہلیہ سبین کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شریک ہوئے اور اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی/فوٹوفائلپاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ عروہ حسین کے جلد غصہ ہوجانے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔اعجاز اسلم حال ہی میں میں اہلیہ سبین کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شریک ہوئے اور اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران شو میزبان آغا  علی نے اعجاز اسلم سے سوال کیا کہ کوئی ایسی نوجوان اداکارہ  سے متعلق بتائیں جن کے ساتھ کام کرکے  آپ کو لگتا ہو کہ انہیں اخلاقیات کی بہت ضرورت ہے۔میزبان کے سوال پر پہلے تو اعجاز اسلم  نے انکار کیا کہ ایسی کوئی اداکار ہ نہیں ہے کیوں کہ سب ان کے ساتھ عزت سے پیش آتی ہیں تاہم بعد میں انہوں نے بتایا کہ عروہ حسین سے متعلق انہوں نے سنا ہے کہ وہ سیٹ پر بہت جلدی غصہ ہوجاتی ہیں اور شارٹ ٹیمپر ہیں، ایک دوبار تو عروہ سے متعلق سنا گیا ہے کہ انہوں نے ہدایت کار کو بھی سکھانے کی کوشش کی۔اعجاز اسلم نے واضح کہا کہ ’ میں نے ایسا صرف سنا ہے لیکن میں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا، دونوں سائیڈ کی اسٹوری سننی چاہیے ، ہوسکتا ہے میں یہاں غلط ہوں لیکن اگر یہ بات درست ہے  تو  عروہ کو اپنا لہجہ ٹھیک کرنا چاہیے، اگر اپنی بات کروں تو وہ ہمیشہ مجھ سے عزت سے پیش آئی ہیں‘۔ دوسری جانب آغا علی نے بھی بتایا کہ حال ہی میں عروہ سے میری بھی ملاقات ہوئی ہے لیکن وہ مجھ سے بہت عزت سے ملیں ۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ثناجاوید کے میک اپ آرٹسٹ سے کی گئی بدسلوکی کے بھی متعدد دعوے سامنے آچکے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort