گزشتہ روز صوابی میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے میں کارکنوں کی جانب سے مریم نواز تک پہنچنے کے لیے دھکم پیل کے مناظر دیکھنے کو بھی ملے۔سوشل میڈیا پر ن لیگ کے جسلے کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں مریم نواز کے ہمراہ دیگر لیگی قیادت بھی اسٹیج پر موجود ہے تاہم اس دوران اسٹیج پر کچھ بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیگی قائدین کے ساتھ ساتھ عام افراد بھی اسٹیج پر پہنچ گئے جنہیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اہلکار نیچے بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسی دھکم پیل کے دوران ایک شخص اسٹیج پر کھڑی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پاس پہنچ جاتا ہے اور کچھ کہتا ہے جس کے جواب میں مریم نواز بھی انہیں سر ہلا کر کچھ جواب دیتی ہیں جبکہ دوسری طرف کھڑے کیپٹن صفدر متعلقہ شخص کا ہاتھ پکڑے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔