بلاول پاکستان کو غیر ملکی طاقتوں کے قبضے میں دینے کے منصوبے کے سرخیل ہیں: فواد | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 9:31 صبح
285465 021157 updates
285465 021157 updates

زرداری فیملی پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے: فواد چوہدری۔ فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول نے اسمبلی میں سیاسی گفتگو کی جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری فیملی پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ تھی، اب پاکستان کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشن پر ہیں کہ پاکستان کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا جائے، معاشی طور پر پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا جائے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا موجودہ حکمران پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر کے سری لنکا ماڈل بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان غیر ملکی طاقتوں کے قبضے میں چلا جائے، بلاول بھٹو اس پراجیکٹ کے سرخیل ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف نے اپنے آپ کو این آر او دیا، جو پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان کی باتوں کی کیا اہمیت ہے، زرداری اور شریف فیملی پاکستان کو محکوم بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ان کی اس کوشش کو مکمل روکے گی، جس حد تک پاکستان سے ان کی جان چھڑانے کے لیے جانا پڑے گا جان چھرائیں گے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے اصلاحات الیکشن میں تاخیر کا ایک بہانہ ہے، اصلاحات ابھی تک پیش ہی نہیں کی گئیں، یہ دو ہفتے کے مہمان ہیں جو کرنا ہے دو ہفتوں میں کر لیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort