مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، صدر کا چیف جسٹس کو خط | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 12:15 شام
285477 051239 updates
285477 051239 updates

جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے، خط— فوٹو: فائلحکومت کی تبدیلی میں مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے صدر مملکت عارف علوی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔صدر مملکت نے اپنے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو   سیاسی و  معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے، حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام میں بڑی سیاسی تفریق  پیدا ہو رہی ہے، تمام اداروں کافرض ہےکہ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کی  بھرپور کوششیں کریں۔صدر  نے خط میں مزید لکھا کہ افسوس تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جا رہے ہیں، غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں، مواقع ضائع ہو  رہے ہیں،کنفیوژن  پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے،جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی۔صدر مملکت نے خط میں مزید لکھا کہ میمو گیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا لہٰذا اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort