حادثات میں اضافہ، کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا سلسلہ دوبارہ شروع | اردو میڈیا

admin
admin 12 مئی, 2022
Updated 2022/05/12 at 1:16 شام
285484 061458 updates
285484 061458 updates

چالان کرنے والے پولیس افسران کی تعداد بڑھادی گئی، کراچی کی شاہراہوں پر اے ایس آئی سے انسپکٹر تک 388 افسران چالان کرسکیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک— فوٹو: فائلحادثات میں اضافے کے پیش نظر کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے پولیس افسران کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔ اب کراچی کی شاہراہوں پر  اے ایس آئی سے انسپکٹر تک 388 افسران چالان کرسکیں گے۔احمد نواز چیمہ کے مطابق سڑک پر چلتے ہوئے خلاف ورزی کرتی گاڑیاں چالان افسران کا ٹارگٹ ہوں گی، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور آپریش کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چالان کرنے  والے افسران کا  انتخاب پولیس افسران کی کمیٹی نے کیا ہے، پولیس افسران کی ماضی کا ریکارڈ دیکھ کر انہیں چالان کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔  ماضی میں ٹریفک پولیس کے 1100 ملازمین کراچی کی شاہراہوں پر چالان کرتے تھے لیکن کراچی پولیس چیف نے ٹریفک منیجمنٹ کی بہتری کیلئے چالان کا اختیار 90 سیکشن افسران تک محدود کردیا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں اضافہ سامنے آیا ہے، ٹارگٹ کی بنیاد پر چالان کی کوئی پالیسی نہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ماضی میں ٹریفک پولیس اہلکار  یومیہ 10 ہزار  سے زائد چالان کرتے تھے۔ذرائع ٹریفک پولیس کے مطابق پابندی کے بعد ٹریفک چالان کی یومیہ شرح کم ہوکر 800 تک آگئی تھی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort